• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پولیس وردی میں ملبوس ملزم گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے بھینس کالونی سے پولیس وردی میں ملبوس ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتا اور بھتہ وصول کرتا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے کئی وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

ملزم سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور پولیس کی وردی بھی برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم پہلے بھی 5 مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید