ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس وردی میں ملبوس نوسربازوں نے آڑھتیوں کو لوٹ لیا پولیس تھانہ قادرپور راں نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے کارؤائی شروع کردی پولیس کو نعیم نے اطلاع دی کہ ماہنی سیال مویشی منڈی میں جانور خرید کرنے جارہے تھے کہ ایک کار ان کے پاس آکر رکی اس میں سے اترنے والے افراد نے خود کو پولیس آفیسر کہا اور ہماری تلاشی شروع کردی جنہوں نے جیب سے دولاکھ روپے نکال لیے اور فرار ہوگیے پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔