• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر فیصل بانئ پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کر لیں تو حرج کیا ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ


اسلام آباد ہائی کورٹ نے  بانئ پی ٹی آئی کی ذاتی معالج سے میڈیکل چیک اپ کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو کل کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔

اسٹیٹ کونسل نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر بانئ پی ٹی کا ایک دن میں 3 دفعہ چیک اپ کرتا ہے، 15 اکتوبر کو پمز کا میڈیکل بورڈ گیا اس نے بھی چیک اپ کیا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ اگر ڈاکٹر فیصل طبی معائنہ کر لیں تو اس میں آخر حرج کیا ہے؟

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ آپ لوگوں کو فرق کیا پڑتا ہے؟ آپ لوگوں کا اس میں کیا ایشو ہے؟ کل کے لیے نوٹس کر رہا ہوں، کل درخواست پر فیصلہ کروں گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بانئ پی ٹی آئی نے ذاتی معالجین سے طبی معائنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ ڈاکٹر عاصم کو 15 اکتوبر کو بانئ پی ٹی آئی تک رسائی نہیں دی گئی، ذاتی معالجین بانئ پی ٹی آئی کی میڈیکل ہسٹری سے آگاہ ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر ثمینہ نیازی اور ای این ٹی اسپیشلسٹ کو بانیٔ پی ٹی آئی کے فوری معائنے کی اجازت دی جائے۔

قومی خبریں سے مزید