• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حزب اللّٰہ کا اسرائیلی ملٹری انٹیلیجنس بیس پر میزائل حملہ، 3 صہیونی فوجی ہلاک

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کی جانب سے اسرائیل پر کیے گئے حملے میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے۔

حزب اللّٰہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق اسرائیلی شہر حیفہ کے مغرب میں اسرائیلی بحری اڈے پر راکٹ داغے گئے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ حزب اللّٰہ نے تل ابیب میں اسرائیلی ملٹری انٹیلیجنس کی گلیلوٹ بیس پر میزائل حملہ کیا ہے جس میں 1 شخص زخمی ہوا جبکہ رہائشی عمارت اور متعدد کاروں کو نقصان بھی پہنچا۔

بلنکن اسرائیل پہنچ گئے

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن اسرائیل پہنچ گئے۔

وہ اسرائیل کے علاوہ اردن اور قطر کا دورہ بھی کریں گے۔

انٹونی بلنکن غزہ جنگ بندی مذاکرات بحال کرنے پر بات چیت کریں گے اس کے علاوہ ان کی جنگ بندی کے بعد کی منصوبہ بندی اور امداد کی فراہمی پر بھی بات ہو گی۔

یاد رہے کہ یہ گزشتہ سال 7 اکتوبر کے بعد سے امریکی وزیرِ خارجہ کا مشرق وسطیٰ کا گیارہواں دورہ ہے۔

سعودیہ کی مسجدِ اقصٰی پر اسرائیلی آبادکاروں کے حملے کی مذمت

عرب میڈیا کی رپور ٹ کے مطابق سعودی عرب نے مسجد اقصٰی پر انتہا پسند اسرائیلی آبادکاروں کے حملےکی مذمت کی ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ نے غزہ کے علاقے بیت لاحیہ میں اسرائیلی حملوں کی بھی مذمت کی ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی علاقوں اور غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کے تسلسل کو مسترد کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ہفتے کی رات غزہ کے علاقے بیت لاحیہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں87 افراد جان بحق ہو گئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید