فلسطینیوں کی نسل کشی میں مصروف اسرائیلی حکومت نے غزہ والوں کو اپنی زمین سے ہمیشہ کے لیے بےدخل کرنے کی دھمکی دے دی۔
اسرائیلی سیکیورٹی وزیر بن گویر نے کہا ہے کہ فلسطینی غزہ کی پٹی چھوڑ دیں، کیونکہ یہ اسرائیل کا ہے، رضاکارانہ چھوڑنے پر فلسطینیوں کو دنیا میں کہیں اور بسانے کا سوچا جا سکتا ہے۔
اسرائیل کے فلسطینیوں پر سفاکانہ حملے بھی جاری ہیں، غزہ میں بمباری سے 12 گھنٹوں میں 41 سے زائد افراد شہید ہوگئے، جن میں صرف 33 کو جبالیہ میں نشانہ بنایا گیا۔
حماس نے جبالیہ میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے ٹینک سمیت اسرائیلی فوج کی چار گاڑیوں کو تباہ کردیا۔ متعدد فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا۔
اسرائیلی فوج کے مطابق لبنان سے آج 30 راکٹ فائر کیے گئے، جن میں کچھ کو فضا میں تباہ کردیا گیا، جبکہ کچھ کھلے علاقے میں گر کر تباہ ہوئے۔
سیکریٹری جنرل عرب لیگ احمد ابو الغیظ نے لبنان میں فوری جنگ بندی کی کوششوں پر زور دیا۔
حزب اللّٰہ کو ختم کرنے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ نظریہ کو کبھی ختم نہیں کیا جاسکتا۔