عدالتوں نے 26 ویں آئینی ترامیم کی منظوری کے بعد آئینی مقدمات کی سماعت روک دی۔
سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے تمام آئینی درخواستوں پر سماعت آئینی بینچ کی تشکیل تک ملتوی کر دی۔
عدالت میں آج 40 سے زائد آئینی درخواستوں کی سماعت ہونی تھی۔
جسٹس ذوالفقار احمد خان نے 40 سے زائد آئینی درخواستوں پر سماعت روکنے کا حکم جاری کر دیا۔
اس کے علاوہ نئی آئینی درخواستیں داخل نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔