• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کا حزب اللّٰہ کے قائم مقام سربراہ کو شہید کرنے کا دعویٰ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسرائیلی فوج نے حزب اللّٰہ کے قائم مقام سربراہ ہاشم صفی الدین کو بھی شہید کرنے کا دعویٰ کر دیا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ہاشم صفی الدین کو 3 ہفتے پہلے بیروت پر حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

ہاشم صفی الدین حزب اللّٰہ کے سابق سربراہ حسن نصراللّٰہ کے کزن ہیں۔

حزب اللّٰہ کے سابق سربراہ حسن نصراللّٰہ کو اسرائیل نے ایک حملے میں شہید کر دیا تھا۔

دوسری جانب لبنان پر جاری اسرائیلی حملوں میں شہید شہریوں کی تعداد 2 ہزار 530 ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید