• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی بیع نامہ، دستاویزات تیار کرنے کے الزام میں چار افراد پر مقدمہ

ملتان( سٹاف رپورٹر )سامان آتش بازی فروخت کرنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج، جعلی بیع نامہ تیار کرکے جعلی دستاویزات تیار کرنے کے الزام میں پولیس نے چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،ملتان پولیس تھانہ دہلی گیٹ کی شراب فروشوں کے خلاف کارروائی، شراب کی چالو بھٹی پکڑ لی، 04 شراب فروش ملزمان گرفتار، 100 لیٹر دیسی شراب اور 40 لیٹر لہن برآمد ۔17سالہ دوشیزہ کو حبس بے جا رکھ کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں خاتون سمیت 5افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔نوسربازی شہری سے ایک لاکھ لیکر فرار پولیس نے اطلاع پاکر تفتیش شروع کردی ۔شہری سے لوٹ مارکرنے اور پولیس پر فائرنگ کرنے کے الزام میں تین نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج،شاہ رکن عالم پولیس نے ریلوے پھاٹک میں رکشہ زبردستی گھساکر سواریوں کو زخمی کرنے کے الزام میں ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں9افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، ملزمان سے شراب اور چرس برآمد۔خاتون کو اغوا کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج،امانت میں خیانت اور بوگس چیک دینے کے الزام میں پولیس نے چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج،پولیس نے لڑائی جھگڑوں اور فائرنگ کے الزام میں31افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔15پر جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ۔