• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا فیکلٹی آف فوڈ سائنس کے زیر اہتمام خوراک کے دن بارے سیمینار

ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن کے زیر اہتمام خوراک کے دن کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض، پروفیسر ڈاکٹر محمد توصیف سلطان، ڈاکٹر انیلہ حمید، ڈاکٹر طارق اسماعیل ، ڈاکٹر خرم افضل، ڈاکٹر ماجد حسین، ڈاکڑ عامر اسماعیل، ڈاکٹر عدنان امجد ، ڈاکٹر سمیم جاوید، ڈاکٹر میمونہ امیر ڈاکٹر راحیل ، ڈاکٹر درِ شہوار اور دیگر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریبا 733 ملین لوگ موسمیاتی تبدیلیوں , عدم مساوات اور وبائی امراض کی وجہ سے بھوک کا سامنا کر رہے ہیں، غذائیت کی کمی لاکھوں لوگوں کی صحت پر منفی اثر ڈالتی ہے۔