• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جانوروں کی چربی سے بنا ہزاروں لیٹر آئل ضبط، مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ہزاروں لٹر جانوروں کی چربی سے بنا کھلا آئل پکڑلیا، فوڈ بزنس مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی،تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے اڈہ لاڑ میں آئل انڈسٹری کی چیکنگ کی۔ دوران انسپکشن کھلے آئل سے بھاری مقدار میں ویجیٹبل گھی تیار کیا جا رہا تھا۔ خام آئل اور فیکٹری کے آئل ٹینکرز سے سیمپل لے کر مزید جانچ کیلیے لیبارٹری بھجوادیے گئے، فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری آئل ضبط کرکے فوڈ بزنس مالکان کیخلاف مقدمہ درج کروادیا۔