• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این ایف نے منشیات کے شبے میں بیرون ملک سے آنے والے مسافر کو تحویل میں لے لیا

ملتان (سٹاف رپورٹر )ممکنہ منشیات کے شبہ میں بیرون ملک سے آنے والا مسافر اے این ایف نے تحویل میں لیکر سکیننگ کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کردیا ۔نجی ایئر لائن کی پرواز نمبر FZ-325دوبئی سے مسافروں کو لیکر ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو دوران کلیئرنس ایک مسافر کو اینٹی نارکوٹکس نے تحویل میں لیکر ایئر پورٹ پر موجود سکیننگ روم لیجایا گیا ذرائع کے مطابق تحویل میں لیئے گئے مسافر کو شناخت محمد انور کے نام سے ہوئی جو لیہ کا رہائشی معلوم ہوا جسے اے این ایف نے ممکنہ منشیات کی برآمدگی کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کردیا۔