• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غریب رکشہ ڈرائیوروں کیساتھ زیادتی نہیں ہونے دینگے ،6 سیٹر رکشہ یونین

ملتان(سٹاف رپورٹر ) اتحاد مالکان 6 سیٹر رکشہ یونین کے صدر نیاز جنان ، جنرل سیکرٹری رانا شہزاد علی، اسلامی رکشہ یونین کے صدر مہر عاشق حسین،امن پنجاب رکشہ یونین کے جنرل سیکرٹری سردار عاصم بھٹی اور ممبران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 سیٹر رکشوں کو غریب رکشہ ڈرائیوروں کے ساتھ زیادتی نہیں کرنے دیں گے ،ہم اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ زبردستی کرنے والے ان ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور تمام رکشوں کو روٹین میں چلنے کا پابند کیا جائے۔