• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاٹن ریسرچ انسٹیٹوٹ ملازمین کا احتجاج،شجاع آباد روڈ بلاک کر دیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن پاکستان سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹوٹ ملتان (اپیکا یونٹ ) کا ہنگامی اجلاس سی سی آر آئی ملتان کے گراونڈ میں ہوا۔رہنماؤں نے کہا کہ ملازمین فاقہ کشی کا شکار ہیں ۔اجلاس کے بعد تمام ملازمین نے ریلی نکالی اور شجاع آباد روڈ کو بلاک کر دیا اور نعرے بازی کی۔ ایپکا کے صدر ملک آصف علی گرا، جنرل سیکرٹری نجم الثاقب بوسن، اور دیگر اہم رہنماؤں رانا محمد اکرم، محمد حامد، عمر حیات ، محمد قاسم، محمد سجاد بھی شریک تھے۔