• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن پر گرفتارزرعی بینک افسر جیل منتقل

ملتان(سٹاف رپورٹر) زرعی ترقیاتی بینک خان گڑھ کے سابق منیجر محمد اسلم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق 5 کروڑ 68 لاکھ روپے سے زائد رقم خورد برد کی گئی ، ملزم محمد اسلم کے اکاؤنٹ میں فراڈ کی رقم میں سے 45 لاکھ روپے منتقل ہوئے۔