• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لفٹ گرنے سے جاں بحق نوجوان کے قتل کا مقدمہ دکان مالک کیخلاف درج

ملتان( سٹاف رپورٹر ) لفٹ ٹوٹنے سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کے قتل کا مقدمہ مالک کیخلاف درج کرلیا ،حرم گیٹ پولیس کو ایس آئی محمد اقبال نے استغاثہ پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ حارث سامان سمیت لفٹ میں بیٹھ گیا، لفٹ کی تار ٹوٹ گئی اور لفٹ نیچے گرنے سے وہ جاں بحق ہوگیا، واقعہ دکان مالک ملزم احسن کی غفلت سے پیش آیا جس کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔