• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکوبہاولپور سرکل کی ریکوری ٹیموں پر تشدد،مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکوبہاولپور سرکل کی ریکوری ٹیموں پر تشدد،مقدمات درج،ریکوری کے لیے جانے والی میپکو ٹیموں کو مختلف یرغمال میں بنا کر ان پر تشدد کرنے اور لوٹ مار کے واقعات سامنے آئے ہیں جس پرسپریٹنڈنگ انجینئر میپکو آپریشن سرکل بہاولپور ملک یعقوب گدارا نے متعلقہ ڈویژنوں کے ایگزیکٹو انجینئرز کو فوری طورپر پولیس حکام سے رابطہ کرکے تشدد، مارپیٹ، یرغمال بنانے، کارسرکار میں مداخلت کرنے والے نادہندگان کی گرفتاریاں کروانے کی ہدایت بھی کردی ہے۔