کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن ساڑھے 8 نمبر میں گھر سے خاتون سمیت 2 بچے زخمی حالت میں ملے ہیں جن میں سے ایک بچہ اسپتال میں چل بسا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تینوں زخمی افراد کے گلے کٹے ہوئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ تینوں زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چھری کے وار سے شدید زخمی ہونے والا ایک بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا، جاں بحق بچہ کی شناخت سبحان کے نام سے ہوئی ہے۔
زخمی بچی کی شناخت علیزہ اور خاتون کی شناخت رمشاہ کے نام سے ہوئی، ڈاکٹروں نے خاتون کی حالت نازک قرار دی ہے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کے جسم پر چھریوں کے وار کیے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کے گلے اور جسم پر مختلف حصوں پر زخموں کے نشان ہیں۔
ڈی ایس پی اورنگی ٹاؤن نے زخمی خاتون اور بچوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موٹرسائیکل سوار نے واردات کی، موٹرسائیکل پر پنجرا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ملزم نے گھر کے اندر جا کر واردات کی، خاتون کی حالت ایسی نہیں کہ ملزم کا معلوم کر سکیں۔
ڈی ایس پی اورنگی کا کہنا ہے کہ کرائم سین یونٹ شواہد اکٹھے کر رہا ہے۔