• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شفقت چیمہ شدید علیل، کومہ میں چلے گئے، آئی سی یو میں داخل

شفقت چیمہ-- فائل فوٹو
شفقت چیمہ-- فائل فوٹو

پنجابی فلموں کے معروف وِلن شفقت چیمہ علیل ہو گئے اور اس وقت وہ لاہور میں نجی اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں زیرِ علاج ہیں۔

اداکار کے اہلِ خانہ نے مداحوں سے شفقت چیمہ کے لیے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔

اہلِ خانہ کے مطابق دماغ کی شریان میں خون جم جانے کی وجہ سے 62 سالہ شفقت چیمہ کومہ میں چلے گئے ہیں۔

شفقت چیمہ پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار ہیں جنہوں نے پاکستان فلم انڈسٹری کی 952 فلموں میں کام کیا ہے۔

انہوں نے لالی ووڈ انڈسٹری کی بے شمار فلموں میں وِلن کا کردار ادا کیا جس پر انہیں مداحوں کی جانب سے خوب پزیرائی ملی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید