• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات نہ کرانے پر دائر توہینِ عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات نہ کرانے پر دائر توہینِ عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیا۔ 

عدالت عالیہ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل کو کل ساڑھے 10 بجے ذاتی طور پر طلب کرلیا۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے حکمنامہ جاری کیا۔ 

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا درخواست سماعت کیلئے منظور اور فریقین کو نوٹسز جاری کیے جاتے ہیں۔ 

عدالت عالیہ نے کہا کہ خصوصی میسنجر کے ذریعے نوٹس بھیجا جائے اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل بھی آگاہ کریں۔

قومی خبریں سے مزید