• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی وردی پہن کر اشتہار بنانا نوازالدین کو مہنگا پڑ گیا

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی ایک حالیہ اشتہار کے بعد تنازع کا شکار ہوگئے ہیں۔ ایک انتہاپسند ہندو تنظیم نے اداکار پر مہاراشٹر پولیس کی ساکھ کو خراب کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انتہاپسند تنظیم ہندو جن جاگرتی سمیتی نے ممبئی پولیس کمشنر اور ڈائریکٹر جنرل پولیس مہاراشٹر کو خط بھی لکھ دیا۔ جس میں نوازالدین اور بگ کیش پوکر کے مالک انکور سنگھ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تنظیم کا الزام ہے کہ آن لائن گیمنگ پلیٹ فارم کے ایک اشتہار میں نوازالدین پولیس افسر کے کردار میں لوگوں کو پوکر کھیلنے کی ترغیب دیتے ہوئے نظر آتے ہیں جس سے مہاراشٹر پولیس کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ 

انتہاپسند تنظیم کی جانب سے نوازالدین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ یہ اشتہار "قانون نافذ کرنے والے اداروں کےلیے تضحیک اور بےعزتی پر مبنی ہے۔"

اس تنازع اور اس کے بعد پولیس حکام کو لکھے گئے خط سے متعلق نوازالدین صدیقی نے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید