صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔
انقرہ میں حساس دفاعی ادارے پر دہشت گردوں کے حملے میں 4 افراد کے جاں بحق اور 14 زخمی ہونے پر صدر اور وزیراعظم پاکستان نے مذمتی بیان جاری کیا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بزدلانہ حملے میں جانیں گنوانے والوں کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
صدر پاکستان نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی چیلنج ہے، پاکستان نے بھی دہشت گردی کا سامنا کیا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے بھی دہشت گرد حملے کو افسوس ناک قرار دیا۔
ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق حساس دفاعی ادارے پر حملہ خاتون سمیت 3 مسلح افواد نے کیا، انہوں نے صنعتی یونٹ کے متعدد ملازمین کو یرغمال بنایا، ترک سیکیورٹی فورسز نے 2 حملہ آور ہلاک کردیے ہیں۔