• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جس چیف جسٹس کی ضرورت تھی اسی کو لائے ہیں‘ احسن اقبال

اسلام آباد (ایجنسیاں ) وفاقی وزیر احسن اقبال نے نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تعیناتی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں جس چیف جسٹس کی ضرورت تھی اسی کو لائے ہیں‘سپریم کورٹ میں اس وقت نسبتاً کم متنازع چیف جسٹس کی ضرورت تھی‘اس وقت ایسے چیف جسٹس کی ضرورت تھی جو ٹیم بلڈر ہو‘جونیئر جج کی بطور چیف جسٹس تعیناتی پر سینیئرز کو کیا اعتراض ہو سکتا ہے‘ہائی کورٹ چیف جسٹس کی تعیناتی پر سنیارٹی کم فٹنس دیکھی جاتی ہے‘پہلے بھی تین کے پینل میں سے چیف جسٹس ہائی کورٹ لگائے گئے۔

ملک بھر سے سے مزید