لاہور ہائی کورٹ نے راسخ الہٰی، تحریم الہٰی اور دیگر کی عبوری ضمانتیں منسوخ کروانے کی درخواستیں خارج کر دیں۔
عدالت میں ایف آئی اے کی جانب سے راسخ الہٰی، تحریم الہٰی اور دیگر کی عبوری ضمانتیں منسوخ کروانے کے لیے درخواستیں دائر کی گئی تھیں جنہیں خارج کر دیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سنایا ہے۔
یاد رہے کہ لاہور کی سیشن عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہٰی کی اہلیہ تحریم الہٰی، راسخ الہٰی اور زارا الہٰی کو ایک، ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے عبوری ضمانتیں منظور کی تھیں۔