پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف دبئی پہنچ گئے۔
وہ آج صبح لاہور ایئر پورٹ سے دبئی کے لیے روانہ ہوئے تھے۔
دبئی پہنچنے پر مسلم لیگ یو اے ای کی قیادت نے نواز شریف کا استقبال کیا اور مسلم لیگی قیادت نے 26 ویں آئینی ترمیم پر مبارک باد دی۔
سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے بھی نواز شریف کا استقبال کیا۔
دبئی ایئر پورٹ پر نواز شریف نے مسلم لیگ امارات کی قیادت سے ملاقات بھی کی اور لیگی رہنماؤں کو ملکی معیشت کی بہتری کیلئے سرمایہ کاری کرنے پر زور دیا۔
صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف لندن اور امریکا بھی جائیں گے۔