وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے جنوبی افریقا کی نائب وزیر برائے بین الاقوامی امور سے ملاقات کی ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ملاقات دولت مشترکہ اجلاس کی سائیڈ لائنز ملاقاتوں میں ہوئی۔
وزیرِ خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبہ جات میں باہمی تعاون کو سراہا۔
ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے افریقی نائب وزیر کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری میں فروغ پر بات کی، دونوں شخصیات نے دونوں ممالک کے مابین ڈائیلاگ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔