جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے عام انتخابات کا مطالبہ کر دیا۔
چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتیں احتجاج نہیں کیا کرتیں، ہم نے جتنے ملین مارچ کیے اس میں ایک گملا بھی نہیں ٹوٹا۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ عام انتخابات دوبارہ ہونے چاہئیں، ابھی اپوزیشن میں ہوں حکومت میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام بہت ضروری ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اچھا وقت گزارا۔