کراچی پریس کلب کے باہر رواداری مارچ کے شرکاء پر پولیس تشدد کی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کر دی گئی۔
جس کے بعد احتجاج کرنے والوں پر تشدد کے ذمہ دار 2 ڈی ایس پیز اور 5 ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی عید گاہ عمران جاگیرانی اور ڈی ایس پی گارڈن سیف اللّٰہ جبکہ پریڈی، عیدگاہ، نبی بخش، رسالہ اور گارڈن تھانوں کے ایس ایچ اوز معطل ہونے والوں میں شامل ہیں۔