لودھراں میں کزن کی شادی کسی اور جگہ ہونے پر نوجوان نے لڑکی کی زبردستی شادی کی جھوٹی اطلاع پولیس کو دے دی۔
ترجمان پولیس کے مطابق نوجوان نے اطلاع دی کہ لڑکی کی زبردستی شادی کرائی جا رہی ہے، پولیس کے پہنچنے پر معلوم ہوا کہ شادی لڑکی کی رضا مندی سے کی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق جھوٹی اطلاع دینے والا کہروڑپکا کا نوجوان اپنی کزن سے شادی کرنا چاہتا تھا۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔