• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ایچ کیو حملہ کیس میں ایک اور ملزم پر فردِ جرم عائد

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

جی ایچ کیو حملہ کیس میں ایک اور ملزم شہیر سکندر پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔

بانیٔ پی ٹی آئی کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں کمرۂ عدالت میں پیش کیا گیا۔

مقدمے میں نامزد 119 ملزمان میں اب تک 118 ملزمان پر فردِ جرم عائد ہو چکی ہے۔

جی ایچ کیو حملہ کیس میں ملزمان کی حاضری لگائی گئی۔

سماعت کے دوران وکلائے صفائی کی جانب سے 3 درخواستیں دائر کی گئیں۔

عمر ایوب کی جانب سے مقدمے کے ریکارڈ کی فراہمی کی درخواست دائر کی گئی جبکہ اجمل صابر اور ملک انصر نے مقدمے سے بری کرنے کی درخواست دائر کی۔

عدالت نے وکلائے صفائی کی تینوں درخواستوں پر آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لیے۔

جس کے بعد جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 13 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

قومی خبریں سے مزید