• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن، شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، لڑکی جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان لڑکی جاں بحق ہوگئی ،تفصیلات کے مطابق مومن آباد تھانہ کی حدود اورنگی ٹائون بجلی نگر کاکڑہوٹل کے قریب ہفتہ کو گھر میں شادی کی تقریب میں مبینہ طور پرہوائی فائرنگ کے دوران اتفاقیہ گولی لگنے سے 17 سالہ دعا دختر آفتاب گل جاں بحق ہوگئی، واقعے کے بعد متوفیہ کی لاش اسپتال منتقل کیا گیا،ایس ایچ او تھانہ مومن آباد سب انسپکٹر شہباز کا کہنا ہےکہ متوفیہ کا چچا محمد بلال گھر میں اپنی پستول صاف کررہا تھا کہ اتفاقیہ گولی چلنے سے واقعہ پیش آیا ،اہل خانہ کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں چاہتے ہیں ۔

ملک بھر سے سے مزید