• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمۂ تحفظ ماحول پنجاب نے اسموگ الرٹ جاری کردیا

ــــ فائل فوٹو
ــــ فائل فوٹو

محکمۂ تحفظ ماحول پنجاب نے اسموگ الرٹ جاری کر دیا۔

محکمۂ تحفظ ماحول پنجاب کے مطابق امرتسر سے چلنے والی اسموگ زدہ ہوا کا دباؤ بڑھ گیا، 24 گھنٹے کے اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس میں غیر معمولی اضافہ سامنے آیا ہے۔

محکمۂ تحفظ ماحول پنجاب نے بتایا کہ ہوا 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے لاہور کی جانب چل رہی ہے، آلودہ ہوا نئی دلی سے چندی گڑھ اور امرتسر سے لاہور میں داخل ہوگی۔

محکمۂ تحفظ ماحول پنجاب کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس حساس اور کمزور افراد کے لیے مضرِ صحت ہے۔

محکمۂ تحفظ ماحول پنجاب نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ کھلی جگہ پر ورزش یا واک کرنے سے پہلے ایئر کوالٹی انڈیکس چیک کرلیں اور کھلی جگہ پر جانے سے پہلے ماسک لازمی استعمال کریں اور بچوں کو باہر کھیلنے کی اجازت ہر گز نہ دیں۔

قومی خبریں سے مزید