سپریم کورٹ کے میں آج فل کورٹ اجلاس منعقد ہوا تاہم اس میں سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے شرکت نہیں کی۔
سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے کے باعث فل کورٹ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔
فل کورٹ اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت سپریم کورٹ میں ہوا۔
فل کورٹ اجلاس میں تمام دستیاب جج شریک تھے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد فل کورٹ اجلاس بلایا ہے۔