• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مقدمہ کار سرکار میں مداخلت اور دیگر دفعات کے تحت درج ہے جس پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ان کے شوہر نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے لیے لگایا گیا روٹ توڑنے کی کوشش کی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایمان مزاری اور ان کے شوہر نے پولیس اہلکاروں سے مزاحمت کی۔

اس موقع پر ایمان مزاری کے شوہر نے پولیس اہلکاروں کو تھپڑ مارے اور گالم گلوچ کی تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ایمان مزاری اور ان کے شوہر نے پولیس اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایمان مزاری کے شوہر کا کہنا تھا کہ تم مجھے نہیں روک سکتے۔

قومی خبریں سے مزید