• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی میں کوئی بلاک نہیں: عمر ایوب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب—فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی بلاک نہیں ہے۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کا طریقہ کار ہی غلط تھا۔

انہوں نے کہا کہ  یہ مصنوعی حکومت ملک کو نہیں چلا سکتی۔

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ملک میں افرا تفری ہے اور بلوچستان کے حالات دیکھ لیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا تھا کہ تحریک انصاف متحد ہے اور اس میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا تھا کہ پلان کے تحت پی ٹی آئی کا ایک بہت تگڑا بلاک بن چکا ہے، جسے ایک زیرک آدمی ہیڈ کرے گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی طرح پی ٹی آئی پاکستان بنے گی۔

قومی خبریں سے مزید