کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر کے ریسٹورنٹ میں 2 فیملیز آپس میں لڑ پڑیں۔
ایک فیملی کی جانب سے دوسری فیملی پر واقعے کا مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔
واقعے کا مقدمہ شاہد لاشاری بلوچ کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں درج کر لیا گیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق بینک میں کام کرتا ہوں، فیملی کے ساتھ ریسٹورنٹ پر کھانا کھانے آیا تھا۔
مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ سالی نے برابر والی ٹیبل سے کرسی اپنی طرف کی تو دوسری فیملی کی خاتون نے سالی کو دھکا دیتے ہوئے گالیاں دیں اور مار پیٹ شروع کر دی۔