• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بانئ پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانئ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بریت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 29 اکتوبر کو سماعت کریں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بریت کی درخواستوں پر گزشتہ سماعت 2 اکتوبر کو ہوئی تھی۔

عدالت نے ٹرائل کورٹ کو ریفرنس کا حتمی فیصلہ دینے سے روک رکھا ہے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے بانئ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔

دونوں ملزمان نے احتساب عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

قومی خبریں سے مزید