پشاور کے علاقے حیات آباد کے کارخانے میں کل سے لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق کولنگ کا عمل جاری ہے۔
حکام نے بتایا کہ کارخانے کی عمارت کا ایک حصہ گر چکا ہے جبکہ دوسرا حصہ گرنے کا خدشہ ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مختلف اضلاع کی فائر بریگیڈ کی 25 گاڑیاں اور 100 سے زائد ریسکیو اہل کار ریسکیو عمل میں شریک ہوئے۔
واضح رہے کہ گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض محسود سے رابطہ کیا اور آگ پر جلد قابو پانے کے لیے جدید مشینری کے استعمال کی ہدایت کی تھی۔
فیصل کریم کا کہنا تھا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے پاکستان سول ایوی ایشن کی مدد لی جائے، آگ سے ہونے والے نقصان پر دلی رنجیدہ ہوں۔