پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور کارکنان کراچی پریس کلب کے باہر پہنچے جہاں پولیس نے سابق ایم این اے عالمگیر خان کو حراست میں لے لیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عالمگیر خان کو آرٹلری تھانے منتقل کیا گیا ہے، عالمگیر سمیت 4 افراد حراست میں لیے گئے ہیں۔
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج کیا جانا ہے۔