• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترمیم سے وزیراعظم کو گھر بھیجنے کا راستہ رک گیا، بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد وزیراعظم کو گھر بھیجنے کا راستہ رک گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد اور پھر پولو کلب میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرا ویک اینڈ میری مرضی، جہاں بھی گزاروں میرا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزيراعظم شہباز شریف کو دوران ملاقات بتایا کہ میں لاہور میں پولو ٹورنامنٹ دیکھنے آیا ہوں۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات بہت ہی اچھی رہی۔

انکا کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد وزیر اعظم کو گھر بھیجنے کا راستہ رک گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں عوام کےلیے بہت کچھ کرنے جارہے ہیں، ہماری جماعت خواتین کو بااختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ پولو کلب میں کینسر سے آگاہی کے بارے میں تقریب تھی، یہاں دنیا بھر سے لوگ اچھے مقصد کےلیے آکر کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مردوں کے ساتھ خواتین کو بھی پولو کھیلتے دیکھ کر خوشی ہوئی، پولو میچ کے ذریعے چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی پیدا ہوگی۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ سندھ میں بھی کینسر سے متعلق بہت سے کام کر رہے ہیں، لاہور میں عالمی سطح کا پولو ایونٹ کروانے پر شکرگزار ہوں۔

قومی خبریں سے مزید