• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

27ویں ترمیم بھی آجائے گی لیکن کب؟ یہ معلوم نہیں، گورنر خیبر پختونخوا

  
فیصل کریم کنڈی: فوٹو فائل
فیصل کریم کنڈی: فوٹو فائل

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ نہیں جانتے کہ اگلے الیکشن میں یہ جماعتیں ہمارا ساتھ دیں گی یا نہیں؟ 27ویں ترمیم بھی آجائے گی لیکن کب یہ معلوم نہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے حالات خراب ہیں، پارا چنار کی صورتحال کشیدہ ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ 50 سال بعد ہمیں اگر کسی نے انصاف دیا تو یہی چیف جسٹس تھے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی 34 میں سے 26 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر نہیں، گورنر ہاؤسز میں یونیورسٹیاں نہیں بنائی جاتیں، یہ کھڑی کی جاتی ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے سرکاری مشینری کا استعمال کیا، وہ ابھی تک اسلام آباد میں ہے سرکاری مشینری صوبے میں نہ ہونے کی وجہ سے جمعے کو لگنے والی آگ پر بر وقت قابو نہیں پایا جاسکا۔

قومی خبریں سے مزید