جوڑی دار ……
میرے بیٹے سے زیادہ خوش اخلاق کوئی نہیں۔
میٹھی باتیں کرتا ہے۔
کسی کو برا نہیں کہتا۔
میں نے میزبانوں کو آگاہ کیا۔
میری بیوی نے اثبات میں سر ہلا کر میری تصدیق کی۔
ہم وہاں بیٹے کا رشتہ لے کر گئے تھے۔
ماشا اللّٰہ، ماشا اللّٰہ، لڑکی کے والد مسکرائے۔
پھر دریافت کیا،
ویسے صاحب زادے کرتے کیا ہیں؟
میں نے بتایا،
بھائی صاحب، ہمارا لڑکا یوٹیوبر ہے۔
پھر ان سے پوچھا،
بٹیا نے بی اے کرلیا کیا؟ کیا مشاغل ہیں؟
لڑکی کی والدہ نے فخر سے کہا،
بی اے کرنے کی کیا ضرورت ہے۔
ہماری بیٹی ٹک ٹاکر ہے۔