• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی وی سماجی مسائل و شعور بیدار کرنے کا طاقتور میڈیم ہے: مریم نواز

مریم نواز — فائل فوٹو
مریم نواز — فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے  ٹیلی ویژن کے عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری کر دیا۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ ٹیلی ویژن نے دنیا کو گلوبل ولیج کی شکل دی، ٹیلی ویژن نے ہر شعبے میں انقلابی تبدیلیاں برپا کی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹیلی ویژن سماجی مسائل اجاگر کرنے اور عوامی شعور کو بیدار کرنے کا طاقت ور میڈیم ہے۔

صوبائی وزیرِ اعلیٰ کے مطابق ٹی وی نے تفریح کے ساتھ ساتھ معلومات پیش کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی وی اور دیگر میڈیا کو ترقی اور عوامی بھلائی کے لیے استعمال کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، ٹی وی کو تعلیم و تدریس کے لیے استعمال کرکے مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید