الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کے رکنِ قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی سیٹ کر دیا۔
عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا۔
الیکشن کمیشن نے این اے 262 ون کی نشست کو خالی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عادل بازئی نے 26 ویں ترامیم پر ووٹ نہیں دیا، پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مروجہ قوانین کے مطابق تمام ممبران پارٹی گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔
عادل بازئی آزاد امیدوار منتخب ہونے کے بعد ن لیگ میں شامل ہوئے تھے۔
آرٹیکل 63 اے کے تحت عادل خان بازئی کی نشست خالی قرار دینے کی درخواست دی گئی تھی۔
عادل خان بازئی کی نااہلی کا ریفرنس پارٹی صدر نواز شریف نے اسپیکر کو بھجوایا تھا، انہوں نے بجٹ سیشن کے دوران پارٹی ہدایت کی خلاف ورزی کی تھی۔
واضح رہے کہ عادل بازئی حکومتی بینچز سے اٹھ کر اپوزیشن بینچز پر بیٹھ گئے تھے۔
عادل خان بازئی بطور آزاد امیدوار قومی اسمبلی کے حلقے 262 سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔
18فروری کو ن لیگ جبکہ 20 فروری کو سنی اتحاد کونسل نے عادل بازئی سے متعلق پارٹی شمولیت کا سرٹیفکیٹ جمع کرایا تھا۔