• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ڈی پی اور بحری شعبے کی ترقی کیلئے پی ایم ایس ٹی پی نئے راستے کھولے گا: نیول چیف

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف—فائل فوٹو
چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف—فائل فوٹو

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا ہے کہ جی ڈی پی اور بحری شعبے کی ترقی کے لیے پی ایم ایس ٹی پی نئے راستے کھولے گا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) پاکستان کے پہلے میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کی گراؤنڈ بریکنگ تقریب کراچی ایکسپو سینٹر میں ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ پی ایم ایس ٹی پی میری ٹائم سائنسز، ٹیکنالوجی، کاروبار اور صنعت میں ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پی ایم ایس ٹی پی پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا میری ٹائم سائنس پارک ہے، جس کا مقصد بحری ٹیکنالوجیز، آرٹیفیشل انٹیلیجینس اور سائبر سیکیورٹی کو فروغ دینا ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق اس پارک کا مقصد اوشین رینیوایبل انرجی، سی فوڈ پروسیسنگ، جہاز سازی، ساحلی سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک ایک جدید تحقیقی اور ترقیاتی مرکز ہے، پی ایم ایس ٹی پی بحری وسائل اور ٹیکنالوجی کے شعبے کی ترقی کے لیے بنایا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید