• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثریا بی بی اور صنم جاوید کو 10 دسمبر تک حفاظتی ضمانت مل گئی

پشاور ہائی کورٹ — فائل فوٹو
پشاور ہائی کورٹ — فائل فوٹو  

پشاور ہائی کورٹ نے ثریا بی بی اور صنم جاوید کو 10 دسمبر تک حفاظتی ضمانت دے دی۔

عدالت میں ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی اور صنم جاوید کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

سماعت جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔

عدالت نے ثریا بی بی اور صنم جاوید کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزاروں کے خلاف مقدمات ہیں لیکن معلوم نہیں کہ کہاں درج ہیں۔

جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے استفسار کیا کہ عدالت نے حفاظتی ضمانت دی تھی یہ کیوں پیش نہ ہوئیں؟

درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ بیرون ملک ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکیں۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ نیب اسلام آباد کے کیس کا پتہ نہیں کہ وہاں پر کیس ہے یا نہیں۔

عدالت نے وفاقی حکومت کو آئندہ سماعت پر مقدمات سے متعلق رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید