وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ٹیکس فراڈ کی بروقت نشاندہی کرنے والے ایف بی آر کے افسر سے ملاقات کی۔
انہوں نے ایف بی آر کے افسر اعجاز حسین کی فرض شناسی کی پذیرائی کرتے ہوئے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔
وزیرِ اعظم نے اعجاز حسین کی فرض شناسی پر انہیں اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں فرض شناس افسران اور پیشے سے مخلص باصلاحیت لوگوں کی کمی نہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے ایماندار لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جائے
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اطمینان بخش امر ہے کہ ایف بی آر اصلاحات کے مثبت نتائج کا سلسلہ جاری ہے، غریب عوام کے ٹیکس پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے لیے قانون کا شکنجہ مزید مضبوط کیا جائے گا۔