کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پشتونخوامیپ کے چیئر مین محمود خان اچکزئی نے صوبے کی قومی شاہراہیں غیرمحفوظ ہونے اور بدامنی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف پشتون بیلٹ کے تمام ڈویژنز میں عوامی جرگے منعقد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے کا پہلا جرگہ 9اور 10 نومبر کو لورالائی ڈویژن میں ہوگا ۔ دہشتگردوں کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے ، پہلا جرگہ 9اور 10 نومبر کو لورالائی میں ہو گا،4 ڈپٹی کمشنرز کے علاقوں میں لوگوں کا قتل عام کیا گیا ، فورسز ، انتظامیہ ، پولیس کوئی موقع پرنہیں پہنچتا، یہ بات انہوں نے اتوار کی شام مرکزی سیکرٹریٹ میں ہنگامی پریس کانفرنس میں کہی ، اس موقع پر صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان ، سید لیاقت آغا ، سید شراف آغا سمیت دیگر موجود تھے ۔