لاہور کے علاقے کاہنہ میں 15 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد پیٹ میں پریشر پائپ سے ہوا بھر کر قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈائی فیکٹری میں ملزم شہروز نے 15 سالہ حسن علی کو پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا پھر اس کے پیٹ میں پریشر پائپ سے ہوا بھر دی۔
حسن علی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔
واقعے میں ملوث ملزم شہروز کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ہوا کے پریشر سے حسن علی کا معدہ پھٹ گیا تھا۔