ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں اسموگ کی خطرناک صورتِ حال آج بھی برقرار ہے۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے، جہاں کی فضا میں آلودگی 433 پارٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی ہے۔
طبی ماہرین نے اپیل کی ہے کہ لاہور کے شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور گھر سے باہر نکلتے ہوئے ماسک ضرور پہنیں۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔
محکمۂ موسمیات نے اسموگ کی یہ صورتِ حال دسمبر تک برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔