• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 سال سے زائد عرصے سے لاپتہ افراد کے اہلِخانہ کو حکومت معاوضہ دیگی: پشاور ہائی کورٹ

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

لاپتہ افراد کیس میں عدالت نے ریمارکس دیے ہیں کہ 5 سال سے زیادہ عرصے سے لاپتہ افراد کے خاندانوں کو حکومت معاوضہ دے گی۔

پشاور ہائی کورٹ میں 13 لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے سماعت کے دوران وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے رپورٹ طلب کر لی۔

 عدالت نے استفسار کیا کہ یو این کنونشن میں بھی یہ بات تھی، اس کا کیا ہوا، کیا حکومت نے متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ دیا؟

عدالتی استفسار پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ اگلی سماعت پر معاوضے سے متعلق رپورٹ پیش کرتا ہوں۔

بعد ازاں عدالت نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

قومی خبریں سے مزید